سورۃ الضحى (Ad-Duha) – قرآن کریم

سورة الضحىAd-Duha
93
سورۃ
11
آیات
مكية
نزول
سورۃ کے اعدادوشمار، بصیرت اور میٹا ڈیٹا دریافت کریں

سورہ Ad-Duha کے بارے میں

روایات کے مطابق، یہ سورت وحی کے ایک عارضی وقفے کے بعد نازل ہوئی تھی جس کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس اندیشے سے غمزدہ تھے کہ کہیں آپ کا رب آپ سے ناراض تو نہیں ہو گیا؛ اس سورت نے چاشت کے وقت کی روشنی کی قسم کھا کر تسلی دی کہ آپ کے رب نے آپ کو نہ چھوڑا ہے اور نہ وہ ناراض ہوا ہے۔ یہ آپ کو ماضی کی ان مشکلات کی یاد دلاتی ہے جو دور کی گئیں—کہ آپ یتیم تھے تو پناہ دی، راہ کی تلاش میں تھے تو ہدایت عطا کی، اور نادار تھے تو غنی کر دیا—اور اس لطف کے بدلے یتیم پر سختی نہ کرنے، سائل کو نہ جھڑکنے اور اللہ کی نعمتوں کا شکر بجا لانے کی ہدایت کرتی ہے۔

🎧 پوری تلاوت سنیں — Ad-Duha

سورہ Ad-Duha کو ترجمہ، تفسیر اور آڈیو تلاوت کے ساتھ پڑھیں اور سنیں

1
وَٱلضُّحَىٰ
Wad duhaa
آفتاب کی روشنی کی قسم
Tafseer
2
وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ
Wal laili iza sajaa
اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
Tafseer
3
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
Ma wad da'aka rabbuka wa ma qalaa
کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا
Tafseer
4
وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ
Walal-aakhiratu khairul laka minal-oola
اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
Tafseer
5
وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ
Wa la sawfa y'uteeka rabbuka fatarda
اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
Tafseer
6
أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمٗا فَـَٔاوَىٰ
Alam ya jidka yateeman fa aawaa
بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
Tafseer
7
وَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ
Wa wa jadaka daal lan fahada
اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
Tafseer
8
وَوَجَدَكَ عَآئِلٗا فَأَغۡنَىٰ
Wa wa jadaka 'aa-ilan fa aghnaa
اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
Tafseer
9
فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ
Fa am mal yateema fala taqhar
تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
Tafseer
10
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ
Wa am mas saa-ila fala tanhar
اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
Tafseer
11
وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ
Wa amma bi ni'mati rabbika fahad dith
اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا
Tafseer