سورة الانشقاقAl-Inshiqaq84سورۃ25آیاتمكيةنزولسورۃ کے اعدادوشمار، بصیرت اور میٹا ڈیٹا دریافت کریں
84
سورۃ
25
آیات
مكية
نزول
سورہ Al-Inshiqaq کے بارے میں
سورۃ الانشقاق آسمان کے شق ہو جانے اور اپنے رب کا حکم بجا لانے، اور زمین کے ہموار کر دیے جانے اور اپنے اندر کی تمام چیزوں کو اگل کر خالی ہو جانے کے مناظر بیان کرتی ہے۔ یہ ان لوگوں کے انجام کا موازنہ کرتی ہے جنہیں ان کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اور ان کا جنہیں ان کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا، اور اس حقیقت کو واضح کرتی ہے کہ انسان لازمی طور پر مرحلہ وار مشقتیں جھیلتا ہوا اپنے رب سے جا ملے گا، چاہے وہ کتنا ہی اس حقیقت سے بھاگنے کی کوشش کرے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
🎧 پوری تلاوت سنیں — Al-Inshiqaq
سورہ Al-Inshiqaq کو ترجمہ، تفسیر اور آڈیو تلاوت کے ساتھ پڑھیں اور سنیں
1
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتۡ
Izas samaaa'un shaqqat
جب آسمان پھٹ جائے گا
Tafseer
2
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
Wa azinat li Rabbihaa wa huqqat
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
Tafseer
3
وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ
Wa izal ardu muddat
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
Tafseer
4
وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ
Wa alqat maa feehaa wa takhallat
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
Tafseer
5
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
Wa azinat li Rabbihaa wa huqqat
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
Tafseer
6
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحٗا فَمُلَٰقِيهِ
Yaaa ayyuhal insaanu innaka kaadihun ilaa Rabbika kad han famulaaqeeh
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
Tafseer
7
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ
Fa ammaa man ootiya kitaabahoo biyameenih
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
Tafseer
8
فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابٗا يَسِيرٗا
Fasawfa yuhaasabu hi saabai yaseeraa
اس سے حساب آسان لیا جائے گا
Tafseer
9
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورٗا
Wa yanqalibu ilaaa ahlihee masrooraa
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
Tafseer
10
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ
Wa ammaa man ootiya kitaabahoo waraaa'a zahrih
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
Tafseer
11
فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورٗا
Fasawfa yad'oo subooraa
وہ موت کو پکارے گا
Tafseer
12
وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا
Wa yaslaa sa'eeraa
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
Tafseer
13
إِنَّهُۥ كَانَ فِيٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا
Innahoo kaana feee ahlihee masrooraa
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
Tafseer
14
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
Innahoo zanna al lai yahoor
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
Tafseer
15
بَلَىٰٓۚ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرٗا
Balaaa inna Rabbahoo kaana bihee baseeraa
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
Tafseer
16
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ
Falaaa uqsimu bishshafaq
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
Tafseer
17
وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ
Wallaili wa maa wasaq
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
Tafseer
18
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ
Walqamari izat tasaq
اور چاند کی جب کامل ہو جائے
Tafseer
19
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٖ
Latarkabunna tabaqan 'an tabaq
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
Tafseer
20
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ
Famaa lahum laa yu'minoon
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
Tafseer
21
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَۤ۩
Wa izaa quri'a 'alaihimul Quraanu laa yasjudoon
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
Tafseer
22
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ
Balil lazeena kafaroo yukazziboon
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
Tafseer
23
وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُوعُونَ
Wallaahu a'lamu bimaa yoo'oon
اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
Tafseer
24
فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
Fabashshirhum bi'azaabin aleem
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
Tafseer
25
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ
Illal lazeena aamanoo wa 'amilus saalihaati lahum ajrun ghairu mamnoon
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے
Tafseer
تفسیر کے لیے آیت پر کلک کریں