سورة الأعلىAl-Ala87سورۃ19آیاتمكيةنزولسورۃ کے اعدادوشمار، بصیرت اور میٹا ڈیٹا دریافت کریں
87
سورۃ
19
آیات
مكية
نزول
سورہ Al-Ala کے بارے میں
سورۃ الاعلیٰ اپنے سب سے بلند وبالا رب کے نام کی تسبیح کا حکم دیتی ہے، جس نے کائنات کو بنایا، اسے سنوارا، اس کی تقدیر بنائی اور نباتات کو اگایا اور پھر اسے سوکھا کوڑا کر دیا—جو نعمت اور دنیا کے فنا ہونے دونوں کی علامت ہے۔ یہ رسول اللہ کو تسلی دیتی ہے کہ آپ وحی کو فراموش نہیں کریں گے مگر جو اللہ چاہے، اور ان لوگوں کا موازنہ کرتی ہے جو پاکیزگی اختیار کرتے ہیں اور اپنے رب کو یاد کرتے ہیں ان لوگوں کے ساتھ جو آخرت کی پائیدار زندگی کے مقابلے میں عارضی دنیا کو ترجیح دیتے ہیں۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
🎧 پوری تلاوت سنیں — Al-Ala
سورہ Al-Ala کو ترجمہ، تفسیر اور آڈیو تلاوت کے ساتھ پڑھیں اور سنیں
1
سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى
Sabbihisma Rabbikal A'laa
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
Tafseer
2
ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ
Allazee khalaqa fasawwaa
جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا
Tafseer
3
وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ
Wallazee qaddara fahadaa
اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
Tafseer
4
وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ
Wallazeee akhrajal mar'aa
اور جس نے چارہ اگایا
Tafseer
5
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ
Faja'alahoo ghusaaa'an ahwaa
پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
Tafseer
6
سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ
Sanuqri'uka falaa tansaaa
ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
Tafseer
7
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ
Illaa maa shaaa'al laah; innahoo ya'lamul jahra wa maa yakhfaa
مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
Tafseer
8
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ
Wa nu-yassiruka lilyusraa
ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
Tafseer
9
فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ
Fazakkir in nafa'atizzikraa
سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع( ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
Tafseer
10
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ
Sa yazzakkaru maiyakhshaa
جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
Tafseer
11
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى
Wa yatajannabuhal ashqaa
اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
Tafseer
12
ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ
Allazee yaslan Naaral kubraa
جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
Tafseer
13
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ
Summa laa yamootu feehaa wa laa yahyaa
پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
Tafseer
14
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
Qad aflaha man tazakkaa
بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
Tafseer
15
وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ
Wa zakaras ma Rabbihee fasallaa
اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
Tafseer
16
بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
Bal tu'siroonal hayaatad dunyaa
مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
Tafseer
17
وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ
Wal Aakhiratu khairunw wa abqaa
حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
Tafseer
18
إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ
Inna haazaa lafis suhu fil oolaa
یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
Tafseer
19
صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ
Suhufi Ibraaheema wa Moosaa
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں
Tafseer
تفسیر کے لیے آیت پر کلک کریں