سورۃ الشمس (Ash-Shams) – قرآن کریم

سورة الشمسAsh-Shams
91
سورۃ
15
آیات
مكية
نزول
سورۃ کے اعدادوشمار، بصیرت اور میٹا ڈیٹا دریافت کریں

سورہ Ash-Shams کے بارے میں

سورۃ الشمس قسموں کے ایک طویل سلسلے سے شروع ہوتی ہے—سورج، چاند، دن، رات، آسمان، زمین اور خود انسانی جان کی قسم—اور اس کے مرکزی موضوع کی طرف بڑھتی ہے: کہ اللہ نے ہر جان کے اندر نیکی اور بدی کو پہچاننے کی صلاحیت رکھی ہے، اور سچی کامیابی نفس کو پاکیزہ بنانے میں ہے اور بربادی اسے گناہوں میں آلودہ کرنے میں ہے۔ اس کا اختتام ثمود کی قوم کے واقعے پر ہوتا ہے جنہوں نے اپنے نبی حضرت صالح کی نافرمانی کی اور ایک معجزاتی اونٹنی کو قتل کیا، جس کی پاداش میں ان پر مکمل تباہی کا عذاب نازل کیا گیا۔

🎧 پوری تلاوت سنیں — Ash-Shams

سورہ Ash-Shams کو ترجمہ، تفسیر اور آڈیو تلاوت کے ساتھ پڑھیں اور سنیں

1
وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا
Wash shamsi wa duhaa haa
سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی
Tafseer
2
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا
Wal qamari izaa talaa haa
اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے
Tafseer
3
وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا
Wannahaari izaa jallaa haa
اور دن کی جب اُسے چمکا دے
Tafseer
4
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا
Wallaili izaa yaghshaa haa
اور رات کی جب اُسے چھپا لے
Tafseer
5
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا
Wassamaaa'i wa maa banaahaa
اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا
Tafseer
6
وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا
Wal ardi wa maa tahaahaa
اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا
Tafseer
7
وَنَفۡسٖ وَمَا سَوَّىٰهَا
Wa nafsinw wa maa sawwaahaa
اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا
Tafseer
8
فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا
Fa-alhamahaa fujoorahaa wa taqwaahaa
پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی
Tafseer
9
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا
Qad aflaha man zakkaahaa
کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا
Tafseer
10
وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا
Wa qad khaaba man dassaahaa
اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا
Tafseer
11
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَىٰهَآ
Kazzabat Samoodu bi taghwaahaaa
(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا
Tafseer
12
إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَىٰهَا
Izim ba'asa ashqaahaa
جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا
Tafseer
13
فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَٰهَا
Faqaala lahum Rasoolul laahi naaqatal laahi wa suqiyaahaa
تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو
Tafseer
14
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا
Fakazzaboohu fa'aqaroohaa fadamdama 'alaihim Rabbuhum bizambihim fasaw waahaa
مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا
Tafseer
15
وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا
Wa laa yakhaafu'uqbaahaa
اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں
Tafseer