سورة البلدAl-Balad90سورۃ20آیاتمكيةنزولسورۃ کے اعدادوشمار، بصیرت اور میٹا ڈیٹا دریافت کریں
90
سورۃ
20
آیات
مكية
نزول
سورہ Al-Balad کے بارے میں
سورۃ البلد اس شہر (مکہ) کی قسم سے شروع ہوتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ انسان مشقت اور جدوجہد کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ یہ مکہ کے مغرور اور امیر لوگوں کو چیلنج کرتی ہے جو یہ گمان کرتے تھے کہ ان کی طاقت لامحدود ہے اور وہ بے مقصد مال اڑاتے تھے؛ اور یہ واضح کرتی ہے کہ اصل نیکی سماجی رتبے میں نہیں بلکہ نفس کو کچلنے والے مشکل اعمال میں ہے—جیسے غلام کو آزاد کرانا، قحط اور تنگی کے وقت بھوکوں کو کھانا کھلانا، اور یتیموں اور بے سہاروں کی دیکھ بھال کرنا—جسے یہ سورت "گھاتی" (دشوار گزار راستہ) قرار دیتی ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
🎧 پوری تلاوت سنیں — Al-Balad
سورہ Al-Balad کو ترجمہ، تفسیر اور آڈیو تلاوت کے ساتھ پڑھیں اور سنیں
1
لَآ أُقۡسِمُ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ
Laaa uqsimu bihaazal balad
ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
Tafseer
2
وَأَنتَ حِلُّۢ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ
Wa anta hillum bihaazal balad
اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
Tafseer
3
وَوَالِدٖ وَمَا وَلَدَ
Wa waalidinw wa maa walad
اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
Tafseer
4
لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ فِي كَبَدٍ
Laqad khalaqnal insaana fee kabad
کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے
Tafseer
5
أَيَحۡسَبُ أَن لَّن يَقۡدِرَ عَلَيۡهِ أَحَدٞ
Ayahsabu al-lai yaqdira 'alaihi ahad
کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
Tafseer
6
يَقُولُ أَهۡلَكۡتُ مَالٗا لُّبَدًا
Yaqoolu ahlaktu maalal lubadaa
کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا
Tafseer
7
أَيَحۡسَبُ أَن لَّمۡ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ
Ayahsabu al lam yarahooo ahad
کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں
Tafseer
8
أَلَمۡ نَجۡعَل لَّهُۥ عَيۡنَيۡنِ
Alam naj'al lahoo 'aynayn
بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟
Tafseer
9
وَلِسَانٗا وَشَفَتَيۡنِ
Wa lisaananw wa shafatayn
اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)
Tafseer
10
وَهَدَيۡنَٰهُ ٱلنَّجۡدَيۡنِ
Wa hadaynaahun najdayn
(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے
Tafseer
11
فَلَا ٱقۡتَحَمَ ٱلۡعَقَبَةَ
Falaq tahamal-'aqabah
مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا
Tafseer
12
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡعَقَبَةُ
Wa maaa adraaka mal'aqabah
اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟
Tafseer
13
فَكُّ رَقَبَةٍ
Fakku raqabah
کسی (کی) گردن کا چھڑانا
Tafseer
14
أَوۡ إِطۡعَٰمٞ فِي يَوۡمٖ ذِي مَسۡغَبَةٖ
Aw it'aamun fee yawmin zee masghabah
یا بھوک کے دن کھانا کھلانا
Tafseer
15
يَتِيمٗا ذَا مَقۡرَبَةٍ
Yateeman zaa maqrabah
یتیم رشتہ دار کو
Tafseer
16
أَوۡ مِسۡكِينٗا ذَا مَتۡرَبَةٖ
Aw miskeenan zaa matrabah
یا فقیر خاکسار کو
Tafseer
17
ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡمَرۡحَمَةِ
Summa kaana minal lazeena aamanoo wa tawaasaw bissabri wa tawaasaw bilmarhamah
پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے
Tafseer
18
أُوْلَـٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ
Ulaaa'ika As-haabul maimanah
یہی لوگ صاحب سعادت ہیں
Tafseer
19
وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِنَا هُمۡ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ
Wallazeena kafaroo bi aayaatinaa hum as-haabul Mash'amah
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں
Tafseer
20
عَلَيۡهِمۡ نَارٞ مُّؤۡصَدَةُۢ
Alaihim naarum mu'sadah
یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے
Tafseer
تفسیر کے لیے آیت پر کلک کریں