104:6 — الہمزہ

Al-Humazah|Surah 104الهمزة

سورۃ الہمزہ — آیت ۶

104:6
نَارُ ٱللَّهِ ٱلۡمُوقَدَةُ
وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
سنیں
0:00
—
تفسیر

آیت 7{ الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَی الْاَفْئِدَۃِ۔ } ”جو دلوں کے اوپر جا چڑھے گی۔“ یعنی اس آگ کی حدت اور تپش انسان کی جلد سے زیادہ اس کے دل پر اثر انداز ہوگی۔ بہرحال آج جب انسان خود Infra red Rays اور Ultra violet Rays سمیت آگ اور حرارت کی رنگا رنگ اقسام ایجاد کرچکا ہے اس کے لیے ”حُطَمَہ“ کی مذکورہ خصوصیت کو سمجھنا بہت آسان ہوگیا ہے۔ ایک صاحب نے خیال پیش کیا ہے کہ حُطَمَۃ ایٹمی حرارت کی کوئی شکل ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایٹم سے جو حرارت پھیلتی ہے وہ براہ راست آگ نہیں ہوتی لیکن انسان کے وجود کو چیرتی چلی جاتی ہے۔

تلفظ
Narul laahil-mooqada
اس آیت کے موضوعات
جہنم کا عذاب اور اس کی تپش عذاب جهنم وسعيرها
لفظ بلفظ
نَارُ nāru A Fire
ٱللَّهِ l-lahi Allah
ٱلۡمُوقَدَةُ l-mūqadatu kindled
موضوعات
◆آخرت کی حقیقتیں اور جزا و سزاحقائق اليوم الآخر والجزاء