سورۃ الفجر (Al-Fajr) – قرآن کریم

سورة الفجرAl-Fajr
89
سورۃ
30
آیات
مكية
نزول
سورۃ کے اعدادوشمار، بصیرت اور میٹا ڈیٹا دریافت کریں

سورہ Al-Fajr کے بارے میں

سورۃ الفجر فجر کے وقت اور دس راتوں (جنہیں عمومی طور پر ذوالحجہ کی پہلی دس راتیں سمجھا جاتا ہے) کی قسموں سے شروع ہوتی ہے، پھر عاد، ثمود اور فرعون جیسی سرکش اور طاقتور اقوام کے انجام کو دہراتی ہے جنہوں نے زمین پر فساد مچایا تھا۔ یہ انسان کی اس کوتاہ سوچ پر تنقید کرتی ہے جو دولت کو عزت اور تنگی رزق کو ذلت کا معیار سمجھتی ہے، یتیموں کی تحقیر اور مال کی لالچ کی مذمت کرتی ہے، اور قرآن کے اس مشہور ترین اختتام پر پہنچتی ہے جس میں مطمئن روح کو اپنے رب کی طرف راضی خوشی لوٹ آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

🎧 پوری تلاوت سنیں — Al-Fajr

سورہ Al-Fajr کو ترجمہ، تفسیر اور آڈیو تلاوت کے ساتھ پڑھیں اور سنیں

1
وَٱلۡفَجۡرِ
Wal-Fajr
فجر کی قسم
Tafseer
2
وَلَيَالٍ عَشۡرٖ
Wa layaalin 'ashr
اور دس راتوں کی
Tafseer
3
وَٱلشَّفۡعِ وَٱلۡوَتۡرِ
Wash shaf'i wal watr
اور جفت اور طاق کی
Tafseer
4
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَسۡرِ
Wallaili izaa yasr
اور رات کی جب جانے لگے
Tafseer
5
هَلۡ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٞ لِّذِي حِجۡرٍ
Hal fee zaalika qasamul lizee hijr
اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)
Tafseer
6
أَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
Alam tara kaifa fa'ala rabbuka bi'aad
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا
Tafseer
7
إِرَمَ ذَاتِ ٱلۡعِمَادِ
Iramaa zaatil 'imaad
(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد
Tafseer
8
ٱلَّتِي لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِي ٱلۡبِلَٰدِ
Allatee lam yukhlaq misluhaa fil bilaad
کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے
Tafseer
9
وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُواْ ٱلصَّخۡرَ بِٱلۡوَادِ
Wa samoodal lazeena jaabus sakhra bil waad
اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے
Tafseer
10
وَفِرۡعَوۡنَ ذِي ٱلۡأَوۡتَادِ
Wa fir'awna zil awtaad
اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا
Tafseer
11
ٱلَّذِينَ طَغَوۡاْ فِي ٱلۡبِلَٰدِ
Allazeena taghaw fil bilaad
یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے
Tafseer
12
فَأَكۡثَرُواْ فِيهَا ٱلۡفَسَادَ
Fa aksaroo feehal fasaad
اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے
Tafseer
13
فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ
Fasabba 'alaihim Rabbuka sawta 'azaab
تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا
Tafseer
14
إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلۡمِرۡصَادِ
Inna Rabbaka labil mirsaad
بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے
Tafseer
15
فَأَمَّا ٱلۡإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكۡرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَكۡرَمَنِ
Fa ammal insaanu izaa mab talaahu Rabbuhoo fa akramahoo wa na' 'amahoo fa yaqoolu Rabbeee akraman
مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی
Tafseer
16
وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَهَٰنَنِ
Wa ammaaa izaa mabtalaahu faqadara 'alaihi rizqahoo fa yaqoolu Rabbeee ahaanan
اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا
Tafseer
17
كَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡيَتِيمَ
Kalla bal laa tukrimooo nal yateem
نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے
Tafseer
18
وَلَا تَحَـٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
Wa laa tahaaaddoona 'alaata'aamil miskeen
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو
Tafseer
19
وَتَأۡكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكۡلٗا لَّمّٗا
Wa taakuloonat turaasa aklal lammaa
اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو
Tafseer
20
وَتُحِبُّونَ ٱلۡمَالَ حُبّٗا جَمّٗا
Wa tuhibboonal maala hubban jammaa
اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو
Tafseer
21
كَلَّآۖ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكّٗا دَكّٗا
Kallaaa izaaa dukkatil ardu dakkan dakka
تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی
Tafseer
22
وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلۡمَلَكُ صَفّٗا صَفّٗا
Wa jaaa'a Rabbuka wal malaku saffan saffaa
اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے
Tafseer
23
وَجِاْيٓءَ يَوۡمَئِذِۭ بِجَهَنَّمَۚ يَوۡمَئِذٖ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ
Wa jeee'a yawma'izim bi jahannnam; Yawma 'iziny yatazakkarul insaanu wa annaa lahuz zikraa
اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)
Tafseer
24
يَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي قَدَّمۡتُ لِحَيَاتِي
Yaqoolu yaa laitanee qaddamtu lihayaatee
کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا
Tafseer
25
فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٞ
Fa Yawma izil laa yu'azzibu 'azaabahooo ahad
تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا
Tafseer
26
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٞ
Wa laa yoosiqu wasaaqa hooo ahad
اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا
Tafseer
27
يَـٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفۡسُ ٱلۡمُطۡمَئِنَّةُ
Yaaa ayyatuhan nafsul mutma 'innah
اے اطمینان پانے والی روح!
Tafseer
28
ٱرۡجِعِيٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةٗ مَّرۡضِيَّةٗ
Irji'eee ilaa Rabbiki raadiyatam mardiyyah
اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
Tafseer
29
فَٱدۡخُلِي فِي عِبَٰدِي
Fadkhulee fee 'ibaadee
تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا
Tafseer
30
وَٱدۡخُلِي جَنَّتِي
Wadkhulee jannatee
اور میری بہشت میں داخل ہو جا
Tafseer